PTA ٹیکس شامل ہونے پرآئی فون 13 کی نئی قیمت کیا؟
پاکستان ٹیلی مواصلات اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے ٹیکس شامل ہونے پر آئی فون 13 کی تازہ ترین قیمت سامنے آئی۔
تفصیلات کے مطابق لوگ ہر سال ایپل کے تقریباً نئے آئی فونز خریدتے رہتے ہیں لیکن آئی فون 13 جیسی پرانی ڈیوائسز آئی فون 15 اور دیگر ماڈلز کے مقابلے اپنی زیادہ سستی قیمتوں کی وجہ سے قابل قدر سمجھی جاتی ہیں،
آئی فون 13 پرو اور پرو میکس میں 128، 256 اور نئے 512 جی بی آپشن کے ساتھ ایک ٹیرا بائٹس (ایک ہزار 24 جی بی) تک کی اسٹوریج کا آپشن دیا گیا ہے۔ بیس ماڈل آئی فون 13 اور 13 منی میں اسٹوریج 128 جی بی ہے۔اس میں 3 میگا پکسلز کیمرہ نصب کئے گئے ہیں، آئی فون 13 کے اپنے پیش رو کی طرح چار ماڈل یعنی آئی فون 13 منی، آئی فون 13، آئی فون 13 پرو اور آئی فون 13 پرو میکس ہیں،مئی 2024 میں آئی فون 13 کی قیمت 335,000 روپے ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان میں آئی فون کے شوقین افراد کی کمی نہیں لیکن ایپل پاکستان میں براہ راست موبائل فونز فروخت کے لئے پیش نہیں کرتا جس کے باعث بیرون ملک سے منگوانے پر پی ٹی اے ٹیکس ادا کرنا ہوتا ہے جو کہ حکومت کی جانب سے پالیسی کے تحت طے کیا جاتا ہے۔