9 مئی مقدمات،رہنما پی ٹی آئی عالیہ حمزہ، صنم جاویدکی ضمانت منظور
ضلع سرگودھا کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 9 مئی کے تین مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف کی رہنما عالیہ حمزہ اور صنم جاویدکی ضمانت منظور کر لی۔دونوں رہنماؤں کے خلاف 9 مئی کے حوالے سے میانوالی میں تین مقدمات درج تھے۔
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے تینوں مقدمات میں ضمانت منظور کرلی، جس کے بعد دونوں خواتین رہنماوں کے مچلکے جمع کرانے کے لیے کارروائی شروع کردی گئی۔اسی طرح تھانہ موسی خیل میانوالی میں ایک مزید مقدمہ درج ہوا تھا، جس میں عبوری ضمانت منظور کرلی گئی۔وکلا نے بتایا کہ مچلکے جمع کرائے جانے کے بعد جیل سے دونوں رہنماوں کی رہائی ممکن ہوگی۔