عید الاضحی کی آمد سے قبل ہی پیاز ، ٹماٹر اور مصالحہ جات کی قیمتوں میں اضافہ
عید الاضحی کی آمد سے قبل ہی پیاز ، ٹماٹر اور مصالحہ جات کی قیمتوں میں اضافہ ہونے لگا ۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق سبزی مارکیٹ میں پیاز ایک بار پھر مہنگا ہونے لگا ہے ، پیاز کے سرکاری نرخ میں پانچ روپے فی کلو مزید اضافہ کردیا گیا، پیاز کی سرکاری قیمت 115 روپے فی کلو مقرر کردی گئی تاہم مارکیٹ میں پیاز 150 سے 170روپے کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔
اسی طرح ٹماٹر بھی میں مارکیٹ میں سرکاری نرخوں کے برعکس فروخت ہو رہے ہیں، ٹماٹر کا سرکاری ریٹ 45 روپے کلو مقرر کیا گیا ہے جبکہ مارکیٹ میں ٹماٹر 60 روپے کلو تک فروخت کیا گیا ۔آلو 75 روپے کلو سرکاری نرخ کے برعکس مارکیٹ میں 90 روپے کلو، ادرک 700 اور لہسن 400 روپے کلو تک دستیاب ہیاسی طرح گرم موسم میں طلب بڑھتے ہی لیموں کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کررہی ہیں، سرکاری ریٹ لسٹ میں دیسی لیموں کی قیمت 560 روپے فی کلو مقرر کی گئی تاہم مارکیٹ میں لیموں کم از کم 800 روپے کلو فروخت کیا گیا۔