بانی پی ٹی آئی اس ملک کی سیاست کے شطرنج کے بادشاہ ہیں’فواد چوہدری
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ تاریخ گواہ ہے ہمیشہ سے عدلیہ ہی مضبوط رہی ہے،بانی پی ٹی آئی اس ملک کی سیاست کے شطرنج کے بادشاہ ہیں۔سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ سرائوں کے بارے میں لوگوں کو معلومات کم ہے، انہوں نے ترکیہ میں حکومتیں تبدیل کی ہیں، اب بھی یہ نا ہو کہ خواجہ سرائوں کے چکر میں حکومتیں بدل جائیں۔ان کا کہنا تھا کہ ترجمان پی ٹی آئی رئوف حسن پر حملے کی مذمت کرتا ہوں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ میں نے استحکام پاکستان پارٹی کبھی جوائن ہی نہیں کی تھی، یہ سب کو پتا ہے کہ میں نے استحکام پارٹی جوائن نہیں کی اس کی ترید کیا کروں۔فواد چوہدری نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ تاریخ گواہ ہے ہمیشہ سے عدلیہ ہی مضبوط رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پیمرا نوٹیفکیشن اوپن ٹرائل کو بند کرنے کے مترادف ہے، ایسے مشورے دینے والوں کو احتیاط کرنی چاہیے، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کو اجلاس کرنا چاہیے اور اپنی پوزیشن کلیئر کریں۔فواد چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اس ملک کی سیاست کے شطرنج کے بادشاہ ہیں۔