پی ٹی آئی کے 2اراکین قومی اسمبلی کے ملک سے باہر جانے پر پابندی
کار سرکار میں مداخلت، امن و امان خراب کرنے اور سڑک بند کرنے کے معاملے میں جھنگ سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے 2اراکین قومی اسمبلی کے ملک سے باہر جانے پر پابندی عائد کر دی گئی۔ذرائع کے مطابق سابق وفاقی وزیر صاحبزادہ محبوب سلطان اور صاحبزادہ امیر سلطان کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کر لیے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں نام پنجاب پولیس کی سفارش پر شامل کیے گئے۔ذرائع نے بتایاکہ پنجاب پولیس کے مراسلے کے مطابق دونوں رہنمائوں پر پاکستان پینل کوڈ 290اور 291کے تحت مقدمہ درج ہے، جبکہ دونوں ممبران قومی اسمبلی نے کار سرکار میں مداخلت اور امن و امان کو نقصان پہنچایا ہے۔