لاہور جم خانہ ،1000 کنال سے زائد سرکاری اراضی کا کرایہ 417 روپے ماہانہ
پنجاب حکومت کی جانب سے 1996 میں اس وقت کے ڈپٹی کمشنر لاہور اور لاہور جم خانہ کلب کے سیکرٹری کے درمیان ایک لیز معاہدے پر دستخط ہوئے تھے۔ اس معاہدے کے تحت 1,000 کنال سے زائد سرکاری اراضی 50 سال کے لیے سالانہ 5,000 روپے کرایہ پر لیز پر دی گئی، جو کہ ماہانہ 417 روپے بنتا ہے۔معاہدے میں لکھا گیا تھا کہ “کرایہ پر لینے والا (Leasee) 5,000 روپے سالانہ کے ٹوکن ریٹ پر کرایہ ادا کرے گا۔”
معاہدے میں یہ بھی ذکر کیا گیا تھا کہ کرایہ دار زمین کے لیے تمام قابل اطلاق ٹیکس ادا کرنے کا ذمہ دار ہوگا۔ مزید برآں، معاہدے میں کہا گیا تھا کہ “کرایہ دار مذکورہ زمین پر جم خانہ کلب قائم کرے گا تاکہ پبلک سیکٹر میں سہولیات فراہم کی جاسکیں۔”یہ لیز 2000 سے نافذ العمل ہوئی اور 2050 تک جاری رہے گی۔