بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں ایف آئی اے، انٹیلی جنس افسران تعینات کرنے کا فیصلہ

ایف آئی اے اور انٹیلی جنس افسران کو بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔بجلی کمپنیوں کے بورڈ میں سیاسی بنیادوں پر تعینات ڈائریکٹرز کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے پاور ڈویژن کو افسران تعینات کرنے کی ہدایات کی اور کہاکہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں مستقل ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے تعینات کیا جائے۔ایف آئی اے ڈپٹی ڈائریکٹر تقسیم کار کمپنیوں کے کرپٹ افسران کے خلاف کیس تیار کرائے گا۔پاور ڈویژن نے احکامات پر ایکشن شروع کردیا۔فیصلے کا مقصد کرپٹ افسران کے خلاف گھیرا تنگ کرنا ہے، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے ہیڈکوارٹر کی سطح پر کوآرڈینیشن اور مانیٹرنگ کرے گا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *