ٹیکنو موبائل فون کا پاکستانی ایپ priceOye.pk سے لاتعلقی کا اعلان، عوام کو بڑی وارننگ بھی دیدی
پاکستان میں موبائل فون فروخت کرنے والی معروف چینی کمپنی ٹیکنو موبائل فون نے پاکستانی ایپ priceOye.pk کی طرف سے کمپنی کی پالیسیوں کی خلاف ورزی کرنے پر ٹیکنو موبائل فون کمپنی نے ایک اعلامیہ جاری کیا ہے
اعلامیےمیں کہا گیا ہے کہ priceoye.pk ٹیکنو موبائل فون کی آفیشل پارٹنر نہیں ہے اور اس ایپلیکیشن کے ذریعے جو بھی موبائل فون خریدا جائے گا اس کی وارنٹی بھی نہیں ہے6
اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ کوئی بھی موبائل فون فروخت کرنے والا ڈیلر یا ڈسٹریبیوٹر اس ایپلیکیشن کے ذریعے موبائل فون نہ خریدے
اور اگر کوئی موبائل فون ڈیلر یا ڈسٹریبیوٹر اس ایپلیکیشن کو موبائل فون فروخت کرے گا تو اس کی بھی ڈیلر شپ کینسل کر دی جائے گی