سی ڈی اے کا بحریہ انکلیو کے زیر قبضہ 510کنال زمین واگزارکرانے کیلئے آپریشن،3پلازے سیل
وفاقی ترقیاتی ادارے(سی ڈی اے) نے بحریہ انکلیو سے پانچ سو دس کنال سرکاری زمین واگزار کرنے کیلئےآپریشن کر کے 3 پلازے اور گیٹ سیل کر دیا.
تفصیلا ت کے مطابق جمعرات کو ڈی سی سی ڈی اے سردار آصف کی قیادت میں آپریشن کیاگیا.
اے سی عبداللہ اور تحصیلدار مرزا سعید بھی آپریشن میں ہمراہ تھے .
چیرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر آپریشن کیا گیا.
آپریشن میں سی ڈی اے حکام نے بحریہ انکلیو سے پانچ سو دس کنال سرکاری زمین واگزار کرنے کیلئےآپریشن کر کے 3 پلازے اور گیٹ سیل کر دیا.
یادرہے کہ موضع کری سی ڈی اے کی 510 کنال زمین بحریہ انکلیو کے قبضے میں ہے.
اس سے قبل سپریم کورٹ آف پاکستان کی سخت ہدایات تھیں کہ مذکورہ زمین بحریہ انکلیو سے واگزارکرائی جائے جس کے مطابق بحریہ ٹاؤن، بحریہ انکلیو اور دیگر ہاوسنگ سوسائٹیز سے سرکاری اور غیر قانونی زمین واگزار کرانے کا حکم دیا گیا تھا۔
وفاقی ترقیاتی ادارے سی ڈی اے نے بحریہ انکلیو میں سرکاری اور غیر قانونی زمین کی نشاندہی کے لئے دیگر محکموں کے ساتھ مل کر زمین کی پیمائش کی تھی اس پیمائش کے مطابق بحریہ انکلیو نے پانچ سو دس کنال سرکاری زمین پر غیر قانونی قبضہ کیا ہواتھا۔
سی ڈی اے کے ریکارڈ کے مطابق بحریہ انکلیو نے سرکار کی زمین پر سات رہائشی گھر، دو کمرشل بلڈنگز، ایک ریسٹورنٹ جبکہ ایک چڑیا گھر سمیت متعددتعمیرات کر رکھی ہیں ۔