وزیرِ اعظم کی آزاد کشمیر کیلئے 23 ارب روپے کی فوری فراہمی کی منظوری
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر کے عوام کے مسائل کوحل کرنے کے لیے 23 ارب روپے کی فوری فراہمی کی منظوری دے دی۔یہ منظوری وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اپنی زیرِ صدارت آزاد کشمیر کی صورتِ حال پر اجلاس میں دی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود اور وزیرِ اعظم انوارالحق جبکہ مسلم لیگ (ن )آزاد کشمیر کے صدر راجہ فاروق حیدر سمیت اہم سیاسی رہ نما بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔وفاقی وزیرِ امور کشمیر امیر مقام اور وزیرِ توانائی اویس لغاری نے بھی اجلاس میں شرکت کی ۔