پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی متوقع
16 مئی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان ہے۔پٹرول کی قیمت میں 12 روپے فی لٹر کمی کا امکان ہے، عالمی سطح پر پٹرول کی قیمت میں 6.32 ڈالر فی بیرل کی کمی ہوئی اور اب پیٹرول کی قیمت 99.93 فی بیرل کے قریب ہے۔
ڈیزل کی قیمت میں 9.70 روپے فی لٹر کمی کا امکان ہے، عالمی سطح پر ڈیزل کی قیمت 4.97 ڈالر فی بیرل تک گر گئی ہے، ڈیزل کی موجودہ قیمت تقریباً 99.08 فی بیرل ہے۔یاد رہے یکم مئی کو بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی گئی تھی۔
دوسری جانب پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 11 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔