بھارت میں اب تک کتنی ’ آلٹو‘ فروخت ہو چکی ہیں؟ حیران کن تفصیلات منظر عام پر
آلٹو فیول ایوریج اور کم خرچ گاڑی میں تصور ہونے کے باعث صارفین کی اولین ترجیح بن چکی ہے ، صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ بھارت میں بھی یہ گاڑی بے حد مقبول ہے
بھارت میں یہ گاڑی ’ ماروتی سوزوکی آلٹو‘ کے نام سے پہچانی جاتی ہے ، دونوں ممالک میں گاڑی کی ’ شیپ‘ میں کافی فرق ہے لیکن اس کے باوجود بھی یہ گاڑی بے حدمقبول ہے ،بھارت میں یہ گاڑی ٹاپ 15 گاڑیوں میں سے پہلی پوزیشن ہے جبکہ ہنڈائے اور سوزوکی سویفٹ دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں ۔
آلٹو بھارت میں گزشتہ 17 سالوں سے سب سے زیادہ فروخت ہونے والی گاڑی رہی ہے اور اب تک اس کے 50 لاکھ یونٹس فروخت ہو چکے ہیں ۔
ماروتی سوزوکی آلٹو سنہ 2000 میں متعارف کروائی گئی تھی اور اس میں 2022 تک متعدد تبدیلیاں لائیں گئیں لیکن مارچ 2023 میں اسے بند کر دیا گیا ، اس وقت آلٹو کا موجودہ ویرینٹ بھارت میں فروخت کیا جارہاہے وہ ’ آلٹو کے10‘ ہے جس میں ’ 1 لیٹر کے 10‘ انجن دیا گیاہے جو کہ 66 ہارس پاور اور 89 این ایم ٹارک پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتاہے ۔
بھارت میں آلٹو کا ایک اور ورژن بھی فروخت کیلئے پیش کیا جاتا ہے جو کہ سی این جی میں ہے ۔ اس گاڑی کی قیمت 3.99 لاکھ سے شروع ہو کر 5.96 لاکھ روپے تک جاتی ہے جبکہ پاکستان میں یہی گاڑی 23 لاکھ روپے سے زائد قیمت میں فروخت ہو رہی ہے ۔