انوشکا شرما بیٹے کی پیدائش کے بعد پہلی بار منظرِ عام پرآگئیں
بالی ووڈ سٹار اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما اپنے بیٹے کی پیدائش کے بعد پہلی بار عوامی سطح پر منظرِ عام پر آگئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز بنگلورو کے چناسوامی سٹیڈیم میں رائل چیلنجرز بنگلورو اور گجرات ٹائٹنز کے درمیان میچ کھیلا گیا جس میں انوشکا شرما نے بھی شرکت کی۔ہر سال کی طرح، اس بار بھی انوشکا شرما اپنے شوہر ویرات کوہلی کو بڑے جوش و خروش کے ساتھ سپورٹ کرتی نظر آئیں، جیسے جیسے میچ آگے بڑھ رہا تھا تو سٹیڈیم میں موجود کیمروں نے انوشکا کے مختلف تاثرات کو قید کیا۔ویرات کوہلی کے بیک ٹو بیک چھکوں پر بھی انوشکا شرما پرجوش انداز میں خوشی سے تالیاں بجاتی ہوئی نظر آئیں، کوہلی نے بھی اہلیہ کی حوصلہ افزائی پر ردعمل دیتے ہوئے دور سے انہیں اشارے سے بوسہ دیا۔
واضح رہے کہ انوشکا شرما اپنے بیٹے کی پیدائش کے بعد پہلی بار عوامی سطح پر منظرِ عام پر آئی ہیں، اس سے قبل اداکارہ کی سالگرہ کی تقریب کی تصویر وائرل ہوئی تھی جو انہوں نے ویرات کوہلی اور رائل چیلنجرز بنگلور کی ٹیم کے ہمراہ منائی تھی۔