پی ٹی آئی کے رہنما حماد اظہر روپوشی ختم کر کے منظرعام پر آگئے
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر اپنی روپوشی ختم کرتے ہوئے اسلام آباد میں پی ٹی آئی سیکرٹریٹ پہنچے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق حماد اظہر گزشتہ سال 9مئی کے بعد سے روپوش تھے اور اب تقریبا ایک سال بعد منظرعام پر آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز مجھے بانی تحریک انصاف کا پیغام موصول ہوا کہ اب اپ کے باہر آنے کا وقت ہو گیا ہے اور یہاں سے پشاور جا کر قبل از گرفتاری ضمانت لے کر عدالت میں پیش ہوں گا۔
انہوں نے کہاکہ اس سے پہلے مجھے کہا گیا تھا کہ تم پر تشدد ہو گا اس لیے روپوش ہو جا لیکن اب روپوشی ختم کردی ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ مراد سعید سمیت اب پارٹی کے تمام روپوش رہنما باہر آئیں گے۔حماد اظہر نے کہا کہ ہم کسی صورت نہیں جھکیں گے اور رئوف حسن پر حملے کی مذمت کرتے ہیں۔واضح رہے کہ سانحہ 9 مئی کے بعد حماد اظہر کے خلاف بھی دہشت گردی اور مختلف الزامات کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں اور وہ کافی عرصے سے روپوش تھے۔وہ 8 فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات میں لاہور کے حلقہ این اے۔129 سے امیدوار تھے لیکن بعد میں الیکشن سے دستبردار ہوگئے تھے۔