پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
پاکستان تحریک انصاف کی رہنما صنم جاوید کوگوجرانوالہ کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 4 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔تفصیلات کے مطابق صنم جاوید کو ایک روزہ ریمانڈ مکمل ہونے پر انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا۔سماعت کے موقع پر پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی، حکام کی درخواست منظور کرتے ہوئے عدالت نے صنم جاوید کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت سے 9 مئی کے 3 مقدمات میں ضمانت منظوری اور سرگودھا ڈسٹرکٹ جیل سے رہائی کے بعد صنم جاوید کو گوجرانوالہ پولیس نے دوبارہ گرفتار کر لیا تھا۔گوجرانوالہ پولیس کا کہنا تھا کہ صنم جاوید 9 مئی کے کیس میں پولیس کو مطلوب تھیں۔