پاکستانی کرنسی کے بعد پاکستان نوسر بازوں کا کمال، جعلی امریکی ڈالربھی مارکیٹ آگئے
پاکستانی کرنسی کے بعد پاکستان نوسر بازوں کاکمال جعلی امریکی ڈالر بھی مارکیٹ آگئے، OLX پر فون خریدنے کے بہانے نوسرباز شہری کو جعلی 1800 ڈالر دیکر فرار ہو گیا’ منصورآباد پولیس نے متاثرہ شہری کی درخواست پر دھوکہ دہی کے الزام میں نوسرباز صالح کی تلاش شروع کر دی۔
منصور آباد کے رہائشی یونس نے پولیس کو دی جانیوالی درخواست میں بتایا کہ اس نے اپنے قیمتی موبائل فون کو فروخت کرنے کیلئے او ایل ایکس پر لگایا تو صالح نامی شخص نے فون خریدنے کیلئے اسکو کینال روڈ پر واقع عثمانیہ ہوٹل بلایا اور اس سے 1800 امریکی ڈالر میں فون کا سودا طے ہو گیا تو مذکورہ ملزم اسکو 1800 ڈالر دیکر فون لیکر رفوچکر ہو گیا۔بعدازاں اس نے ڈالر کو تبدیل کروانے کیلئے کرنسی ایکسچینج سے رابطہ کیا تو معلوم ہوا کہ مذکورہ ڈالر جعلی نکلے، جس پر پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ درج کر کے نوسرباز کی تلاش شروع کر دی ہے۔