وزیراعظم نے سوشل میڈیا سے متعلق قانون سازی کے لیے کمیٹی تشکیل دیدی
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے سوشل میڈیا سے متعلق بل کی تیاری کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی۔
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ دنیا کے کئی ممالک میں سوشل میڈیا کے حوالے سے قانون سازی ہوچکی ہے۔
انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے کابینہ کی منظوری سے کمیٹی تشکیل دی ہے جس کی سربراہی رانا ثنااللہ کریں گے، کمیٹی فریقین سے مذاکرات کے بعد تجاویز پیش کرےگی۔
واضح رہے کہ ڈیجیٹل میڈیا اتھارٹی کے قیام سے متعلق صحافتی تنظیموں نے تحفظات کا اظہار کیا تھا جس پر وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا تھا کہ حکومت یکطرفہ قانون سازی کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی۔
نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے عطااللہ تارڑ نے کہاکہ اس معاملے پر تمام صحافتی تنظیموں اور پریس کلبوں کو اعتماد میں لیا جائے گا۔