ملزم نے مسجد میں وضو کرکے نماز ی کا لیپ ٹاپ چوری کرلیا ،ویڈیو وائرل
چور نے چالاکی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسجد میں پہلے وضو کیا اور پھر نمازی کا لیپ ٹاپ چوری کرلیا، جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 6 کی مسجد سے لیپ ٹاپ چوری کرلیا گیا، ملزم نے پہلے وضو کیاپھر نمازی کا لیپ ٹاپ چوری کیا۔
واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی ہے جس میں کیپ پہنے ملزم کو مسجد میں داخل ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔ویڈیو میں دیکھا گیا کہ ایک طرف مسجد میں نماز مغرب ادا کی جارہی تھی اور دوسری صف میں موجود نمازی کالیپ ٹاپ پیچھے رکھا ہوا تھا، ملزم نے صورتحال کا جائزہ لیا اور لیپ ٹاپ اٹھا کر چلتا بنا۔شہری نے گلشن اقبال تھانے میں رپورٹ جمع کروادی ہے۔