مجھے ابھی محبت ڈھونڈنی ہے،ثانیہ مرزا
بھارت کی سابق ٹینس اسٹار اور شعیب ملک کی سابق اہلیہ ثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ انہیں ابھی محبت ڈھونڈنی ہے۔بھارتی میڈیا پر ثانیہ مرزاکا بھارتی کامیڈین کپل شرما کے شو میں شرکت کا ایک پرومو شیئر کیا جارہا ہے جس دوران کپل شرما نے انہیں یاد دلایا کہ آپ سے ایک مرتبہ شاہ رخ خان نے کہا تھا کہ اگر ثانیہ مرزا پر بائیو پک بنی، میں اس فلم میں آپ کی محبت کا کردار نبھانا چاہوں گا۔
اس پر کپل کو واضح کرتے ہوئے ثانیہ نے کہاکہ ابھی مجھے محبت ڈھونڈنی ہے۔واضح رہے کہ اپریل 2010 میں ثانیہ مرزا شعیب ملک کے ہمراہ شادی کے بندھن میں بندھی تھیں ، دونوں کے ہاں شادی کے 8 سال بعد 30 اکتوبر 2018 کو بیٹے اذہان کی پیدائش ہوئی تھی۔شعیب ملک نے 2024 میں اداکارہ ثنا جاوید سے شادی کر لی تھی جس کے بعد ثانیہ مرزا کی فیملی کی جانب سے ان کی طلاق کی تصدیق کی گئی تھی۔