مجھے آج تک محبت نہیں ہوئی، امام الحق
پاکستانی معروف کرکٹر، قومی کھلاڑی امام الحق نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں کبھی محبت نہیں ہوئی ہے اور نہ ہی اْنہیں محبت پر یقین ہے۔گزشتہ روز آئی سی سی ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی کے سلسلے میں منعقد ہ شو میں معروف کرکٹرز، امام الحق، احمد شہزاد اور عمران نذیر بطور تجزیہ نگار موجود تھے۔
شو کے دوران کرکٹ کے متوالوں نے تینوں ہردلعزیز کھلاڑیوں سے دلچسپ سوالات کیے۔اس دوران آڈئنس میں بیٹھے ایک مداح نے چاروں معروف شخصیات سے محبت سے متعلق سوال کر ڈالا۔لائیو شو دیکھنے آئے مداح کا پوچھنا تھا کہ آپ سب شخصیات کو پہلی بار محبت کب ہوئی تھی۔