فی طالبعلم 500 روپے سرکاری اسکول میں نویں کے امتحان میں رشوت لیتے ٹیچر کی ویڈیو وائرل
سانگھڑ کے سرکاری اسکول میں نویں جماعت کے امتحان میں ٹیچر کی رشوت لینے کی ویڈیو منظرعام پر آ گئی۔ویڈیو میں سرکاری ٹیچر کو طالب علم سے رشوت لیتے دیکھا جاسکتا ہے۔اس حوالے سے طالبعلموں نے بتایا کہ پاس کرانے کے لیے ٹیچر نے فی طالب علم 500 روپے وصول کیے۔ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد محکمہ تعلیم سندھ نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اسکول ٹیچر کو معطل کر دیا اور معاملے کی انکوائری شروع کر دی۔