فحش فلموں کی سابق اداکارہ میا خلیفہ نے بالآخر اپنا اصل نام بتا کر لوگوں کو حیران کر دیا
فحش فلموں کی سابق اداکارہ میا خلیفہ نے بالآخر اپنا اصل نام بتا کر لوگوں کو حیران کر دیا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق اب تک لوگ یہی سمجھتے رہے کہ لبنانی نژاد امریکی شہری میا خلیفہ کا اصل نام میا خلیفہ ہی ہے اور اس پر مستزاد یہ کہ اکثریت میا خلیفہ کو مسلمان سمجھتی رہی تاہم یہ دونوں باتیں ہی غلط ہیں۔ نہ ہی میا خلیفہ ان کا اصل نام ہے اور نہ ہی وہ مسلمان ہیں۔
میا خلیفہ نے گزشتہ روز پہلی بار اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر ’بائیو‘ میں اپنا اصل نام بتایا جس پر ان کے مداح ورطہ حیرت میں مبتلا ہو گئے۔ انہوں نے انسٹاگرام بائیو میں اپنا اصل نام ’سارا جو‘ (Sarah Joe)بتایا ہے تاہم ان کے اصل نام کے ساتھ ایک تیسرا لفظ ’شمعون‘ بھی ہے۔ چنانچہ میا خلیفہ کا پورااصلی نام ’سارا جو شمعون‘ ہے۔
اکثر انٹرنیٹ صارفین میا خلیفہ کے اصلی نام کے انکشاف پر سخت حیرت کا اظہار کر رہے ہیں۔ ایک صارف نے ’ایکس‘ پر لکھا ہے کہ ’’کون کون بے وقوف میا خلیفہ کو ان کا اصلی نام سمجھتا رہا اور اب اپنی بے وقوفی پر پشیمان ہے؟‘‘ ایک اور صارف لکھتا ہے کہ ’’میا خلیفہ مسیحی ہے اور اس کا اصل نام سارا جو شمعون ہے۔ آپ کو علم ہونا چاہیے کہ لبنان میں رہنے والے تمام لوگ مسلمان نہیں ہیں۔‘‘