صبور علی کو بولڈ فوٹو شوٹ کروانا مہنگا پڑگیا
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی شوخ و چنچل اداکارہ صبور علی کو بولڈ فوٹو شوٹ کروانا مہنگا پڑ گیا۔حال ہی میں اداکارہ صبور علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر فوٹوشوٹ کی تصاویر شیئر کیں جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئیں۔
مذکورہ تصاویر میں صبور نے جینز پینٹ کے ساتھ سفید رنگ کی فٹنگ شرٹ زیب تن کررکھی ،انہوں نے بعض تصاویر میں ہینڈ بیگ جب کہ بعض میں موبائل فون تھام رکھا ہے۔اداکارہ کی جانب سے تصاویر کو شیئر کیے جانے کے بعد جہاں کچھ صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا وہیں وہیں ان کے شوہر علی انصاری سمیت دیگر شوبز شخصیات نے ان کی تصاویر پر کمنٹس کرتے ہوئے ان کے انداز اور خوبصورتی کو سراہا۔بعض صارفین نے صبور علی کو بے حیائی پھیلانے سے منع کرتے ہوئے شرم دلانے کی کوشش کی کہ خدا کا خوف کریں ،کچھ شرم ہوتی ہے کچھ حیاہوتی ہےـ