شادی کرنے کیلئے بے تاب ہوں،سوناکشی سنہا
بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے کہا ہے کہ میں شادی کرنے کیلئے بے تاب ہوں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ سوناکشی سنہاء نے کپل شرما کے شو میں شرکت کی ،اس موقع پر شادی کے سوال پر انہوں نے کپل سے کہا کہ آپ جلے پر نمک چھڑک رہے ہیں، آپ جانتے ہیں کہ میں شادی کرنے کیلئے بہت بے تاب ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ہیرامنڈی کی شوٹنگ ختم ہوگئی اور وہ ریلیز ہوکر کامیاب بھی ہوگئی لیکن میری ابھی تک شادی نہیں ہوئی۔سوناکشی سنہا نے کہا کہ شرمین سیگل کی بھی شادی ہوگئی ہے اس موقع پر ان کے ساتھ منیشا کوئرالہ نے کہا کہ ریچا چڈھا کی بھی شادی ہوگئی ہے اور وہ حاملہ بھی ہیں۔