سفاک قاتلوں نے مبینہ طور پر ماں کوکمسن بیٹی سمیت بیدوردی سے قتل کرکے لاشیں نہر میں پھینک دیں
نامعلوم سفاک قاتلوں نے مبینہ طور پر ماں کوکمسن بیٹی سمیت بیدوردی سے قتل کرکے لاشیں سیکھم نہر مریدکے میں پھینک دیں پولیس نے لاشیں تحویل میں لے کر ورثا ء کی تلاش شروع کردی ۔مریدکے صدر پولیس کو مریدکے شیخوپورہ روڈ کی سیکھم نہر سے ایک خاتون اور چار سالہ بچی کی لاشیں ملی ہیں جنہیں مبینہ طور پر نامعلوم افراد نے بیدردی سے قتل کرکے پھینکا ۔
پولیس کے مطابق لاشیں ناقابل شناخت ہوچکی ہیں۔پولیس نے لاشوںکو پوسٹمارٹم کیلئے مریدکے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا ۔پولیس کے مطابق دونوں ماں بیٹی لگتی ہیں اور لگتا ہے کسی نے دونوں کو قتل کرکے نہر میں پھینکا ۔