سرکاری ملازمین کی موجیں، بجٹ میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان
آئندہ مالی سال 2024-25 کے وفاقی بجٹ میں وفاقی حکومت سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 سے 15 فیصد اضافے کی توقع کر رہی ہے جب کہ ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں 10 فیصد اضافہ متوقع ہے۔
ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ (EOBI) میں اضافے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔ اس کے علاوہ قومی خزانے پر پنشن کا بوجھ کم کرنے کے لیے پنشن اصلاحات بھی متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت آئندہ مالی سال کے لیے آئی ایم ایف کی شرائط اور مہنگائی کو مدنظر رکھتے ہوئے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی تجاویز پر غور کر رہی ہے جس کے لیے صوبوں سے بھی مشاورت جاری ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال 2024-25 کے بجٹ میں حکومت کی جانب سے ملازمین کی تنخواہوں میں 10 سے 15 فیصد اضافے کا اعلان متوقع ہے۔
تاہم حتمی فیصلہ حکومتیں وزارت خزانہ کی سفارشات کا جائزہ لینے کے بعد کریں گی۔ اگر منظوری دی گئی تو یہ اضافہ جولائی 2024 سے نافذ العمل ہوگا۔