دانیہ شاہ نے عامر لیاقت حسین(مرحوم) کی وراثت سے اپنا حصہ لینے کیلئے وکیل کی خدمات حاصل کرلیں مگر کتنا معاوضہ طے ہوا؟ رقم اتنی زیادہ کہ پاکستانیوں کیلئےیقین کرنا مشکل
پاکستان کے معروف ٹی وی میزبان اور سیاسی شخصیت عامر لیاقت حسین (مرحوم) کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ نے اُن کی وراثت میں سے اپنا حصہ حاصل کرنے کیلئے وکیل کی خدمات دو کروڑ روپے میں حاصل کرلی ہیں تاہم ابھی تک اس رقم کی ادائیگی کی صرف حامی بھری ہے ۔
آج نیوز کے مطابق دانیہ شاہ اور عامر لیاقت کی ازدواجی زندگی تنازعات کا شکار بنی، دانیہ شاہ نے مبینہ طور پر عامر لیاقت کی متنازع اور نازیبا ویڈیو لیک کیں، جس کے بعد عامر لیاقت مشکل میں دکھائی دیئے۔ ایک موقع پر انہوں نے دانیا کو معاف کرنے کا اعلان بھی کیا لیکن جلد ہی تنہائی میں ان کی موت ہوگئی۔عامر لیاقت کی موت کے بعد دانیہ شاہ ان کی وراثت میں اپنا حصہ حاصل کرنا چاہتی ہیں اور اس کیلئے انہوں نے ایک بار پھر قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کرلیا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”فیس بک“ پر ایک ویڈیو زیرِگردش ہے جس میں دانیہ شاہ کو اپنے وکیل کے ہمراہ دیکھا جاسکتا ہے۔مذکورہ وکیل نے اپنے ویڈیو بیان میں انکشاف کیا کہ دانیہ نے انہیں وراثت کا کیس لڑنے کیلئے دو کروڑ روپے دیے ہیں۔ویڈیو میں وکیل نے کہا کہ ’سب مجھ سے میرا ذریعہ معاش پوچھتے ہیں تو آج میں بتا دیتا ہوں کہ میں اللہ کے بندوں کی مدد کرتا ہوں جس کے صلے میں اللہ میری مدد کرتا ہے‘۔
انہوں نے بتایا کہ ’عامر لیاقت سے ملنے والی وراثت حاصل کرنے کیلئے دانیہ شاہ نے میری مدد طلب کی جس کے عوض انہوں نے مجھے دو کروڑ روپے دینےکی حامی بھری ہے‘۔
دانیہ شاہ کی جانب سے وکیل کو دو کروڑ روپے فیس دینے کے بارے میں جان کر سوشل میڈیا صارفین کو یقین نہ آیا، صارفین نے طنزیہ انداز میں دانیہ شاہ کے وکیل کو موسمی وکیل کا لقب دیتے ہوئے عجیب و غریب تبصرے شروع کردیے۔ایک صارف نے لکھا کہ یہ ایسا وکیل ہے جو بیوہ کو بھی طلاق دلواسکتا ہے۔
ایک صارف نے لکھا، ’وراثت کا پروگرام بھی وڑ گیا‘۔ایک صاحب نے بتایا کہ یہ وکیل بھی ہیں اور پیشےکے اعتبار سےحکیم بھی ہیں۔