خیبر پختونخوا،پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی/ جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
اسلام آباد، خیبر پختونخوا، پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی/ جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے میدانی علاقوں میں بعداز دوپہر تیز ہوائیں/ جھکڑ چلنے کی توقع ہے جبکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا۔محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہا تاہم بالائی/ وسطی پنجاب اورخیبرپختونخوا میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش سرگودھا میں 20، نور پور تھل 19، جوہرآباد 15، فیصل آباد 7، بھکر 6، لیہ، ساہیوال 4، قصور، شیخوپورہ، ڈی جی خان(سٹی)3، لاہور (سٹی 2، ایئرپورٹ ایک)، چکوال 2، حافظ آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ ایک، میرکھانی 14، دیر(بالائی) 9، کالام 4، دروش 3، بنوں 2، چترال اور ڈی آئی خان(ایئرپورٹ)میں ایک ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔ ہفتہ کو ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کے مطابق تربت میں درجہ حرارت 44، بہاولپور، جیکب آباد، خیرپور اور روہڑی میں 42 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا ہے۔