بھارتی سفارتخانے کے 3رکنی وفد کی اڈیالہ جیل آمد
بھارتی سفارتخانے کے تین رکنی وفد نے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں قید دو بھارتی شہریوں سے ملاقات کی ۔ذرائع کے مطابق جیل پہنچنے والے بھارتی سفارتخانے کے وفد میں فرسٹ سیکرٹری وینکتیش وارلو سدھارا کے ساتھ دو اسٹاف ممبر بھی شامل تھے۔بھارتی وفد نے جیل میں قید فیروز احمد اور نور مشتاق وانی سے ملاقات کی۔دونوں قیدی گلگت بلتستان جیل سے پیرکو اڈیالہ جیل منتقل کیے گئے تھے۔
اڈیالہ جیل میں قید اپنے شہریوں سے ملاقات کے بعد بھارتی سفارتخانے کا وفد واپس روانہ ہو گیا۔بھارتی وفد کی قونصلر رسائی کے وقت وزارت داخلہ کے افسران اویس اور عبدالرحمن بھی موجود تھے۔مبینہ بھارتی قیدی غیر قانونی طور پر بارڈر کراس کرنے پر گرفتار ہیں۔