اسلام آباد ، پی ٹی آئی کو 39 شرائط کے ساتھ جلسہ کرنے کی اجازت مل گئی
وفاقی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کو 39 شرائط کے ساتھ اسلام آباد میں 8 جون کو جلسہ کرنے کی اجازت دے دی۔ضلعی انتظامیہ نے جلسے کے لیے این او سی جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق جلسہ مقررہ وقت پر ختم کرنا ہوگا، جلسے کے دوران ریاست کے خلاف نعرے بازی یا تقریر کی اجازت نہیں ہوگی، سیکیورٹی کی ذمہ داری تحریک انصاف پر عائد ہوگی۔اس میں بتایا گیا کہ جلسے میں کسی قسم کہ ہلڑ بازی کی اجازت نہیں ہوگی اور نا ہی سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا جائے گا۔