آئی اسلام آباد کی رہائشگاہ کے قریب سے چورلاکھوں مالیتی ٹیلیفون کیبل کاٹ کر فرار، متعددنمبر ز بند
آئی جی اسلام آباد ناصر علی رضوی کی رہائشگاہ کے باہر سےچور رات کی تاریکی میں ٹیلیفون کی تاریں کاٹ کر فرار ہونے میں کامیاب۔ترجمان این ٹی سی کے مطابق سیکٹر ایف 7/3 کی گلی 63 میں آئی جی اسلام آباد اور چیئرمین سی ڈی اے کی سرکاری رہائشگاہیں ہیں۔
ترجمان این ٹی سی نے بتایا کہ گزشتہ رات 3 اور 4 بجےکے درمیان چوروں نےکارروائی کی اور لاکھوں روپے مالیت کی کیبل کاٹ کر فرار ہوگئے، جس کی وجہ سے تمام ٹیلیفون نمبر بند ہو گئے۔