گورنر پنجاب کی حلف برداری تقریب دوسری مرتبہ ملتوی ،9مئی کو ہو گی
گورنر پنجاب کی حلف برداری تقریب دوسری مرتبہ ملتوی کر دی گئی ۔ پیپلز پارٹی کے رہنما نامزد گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے منگل کی شام چھ بجے حلف اٹھانا تھا تاہم اب یہ تقریب 9مئی شام چھ بجے منعقد ہو گی ۔پیپلز پارٹی کے مطابق تقریب گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کے بیرون ملک ہونے کی بنا ء پر منسوخ ہوئی۔
گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کی وطن واپسی کے بعد سردار سلیم حیدر کی تقریب حلف برداری منعقد ہو گی ۔گورنر کی تقریب حلف برداری میں چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور خاتون اول آصفہ بھٹو بھی شرکت کریںگی۔اس سے قبل 5مئی کو گورنر پنجاب کی تقریب حلف برداری کی تاریخ کا اعلان کیا گیا تھا جسے بعدا زاں تبدیل کر کے 7مئی کی تاریخ کا اعلان کیا گیا ۔