گرفتاری کی صورت میں کیا ہو گا؟ٹرمپ نے خبردار کردیا

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ نیویارک کی جیوری کے ذریعے اپنی تاریخی سزا کے بعد گھر یا جیل میں قید کو قبول کریں گے لیکن عوام کے لیے اسے قبول کرنا مشکل ہوگا۔ امریکی میڈیا کے مطابق ٹی وی انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی گرفتاری کی صورت میں سخت عوامی ردعمل کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ ایک خاص موڑ آنے پر ایک بریکنگ پوائنٹ ہوتا ہے۔

سابق امریکی صدر کا کہنا تھا کہ وہ نومبر میں ہونے والے انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے اپنا بدلہ لیں گے۔واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو فحش فلموں کی اداکارہ اسٹارمی ڈینئلز سے جنسی تعلق چھپانے کے مقدمے میں جیوری نے تمام 34 الزامات میں قصور وار قرار دیا ہے۔نیویارک کی عدالت کے جج سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف 11 جولائی کو فیصلہ سنائیں گے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *