کریتی سینن کا مبینہ بوائے فرینڈ منظر عام پر آگیا
بالی وڈ کی خوبرو اداکارہ کریتی سینن کا مبینہ بوائے فرینڈ منظر عام پر آگیا۔
اداکارہ کی رومانوی زندگی کے بارے میں قیاس آرائیاں بڑے پیمانے پر گردش کرتی رہی ہیں اور اب ان کا ایک حالیہ انٹرویو میں یہ کہنا کہ وہ ایک مثالی ساتھی سے کیا توقع رکھتی ہیں، ایک بار پھر افواہوں کو ہوا دے رہا ہے۔کریتی کے بارے میں یہ افواہ ہے کہ وہ سابق بھارتی کپتان ایم ایس دھونی کے کروڑ پتی دوست کبیر باہیا کو ڈیٹ کر رہی ہیں۔
رواں برس کے شروع میں کریتی سینن کے بارے نے ان افواہوں نے جنم لیا کہ وہ لندن میں مقیم بزنس مین کبیر باہیا کے ساتھ دیکھی گئی ہیں تاہم اداکارہ نے اس بات کو تسلیم نہیں کیا ہے۔رپورٹس کے مطابق کریتی اور کبیر نے ان قیاس آرائیوں پر کوئی توجہ نہیں دی ہے۔ لہذا جبکہ تصاویر اور مبینہ ثبوت موجود ہیں کہ دونوں اکٹھے گھومتے پھرتے نظر آئے ہیں، یہ واضح نہیں ہے کہ آیا وہ ڈیٹ کر رہے ہیں یا صرف قریبی دوست ہیں۔