کراچی کی اہم شاہراہوں کو سولر سسٹم پر منتقل کرنے کا ٹینڈر جاری

میئر کراچی نے شہر کی 3 بڑی شاہراہوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق شہری حکومت کی جانب سے 3 اہم شاہراہوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا منصوبہ تیار کر کے ٹینڈر جاری کر دیا ہے۔ کے ایم سی نے ورلڈبینک کے تعاون سے ایک ارب روپے کے منصوبے کا ٹینڈر جاری کیا ہے۔

میئرکراچی مرتضی وہاب نے کہا کہ شمسی توانائی پر شارع فیصل، میرین ڈرائیو روڈ کو منتقل کیا جائیگا، شاہراہ ایران/شاہراہ فردوس کی بھی شمسی توانائی پر منتقلی ہو گی۔انہوںنے کہا کہ پائلٹ پروجیکٹ کے بعد 103 مزید شاہراہوں کو سولر سسٹم پر منتقل کریں گے اور بجلی کی بچت سے جو فنڈ موجود ہو گا اس سیترقیاتی کام کروائیں گے۔مرتضی وہاب نے کہا کہ کیایم سی ہیڈآفس کی بھی سولرسسٹم پر منتقلی کی ہدایت کی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *