کراچی سے ’’را‘‘ کے 2 ہائی پروفائل ایجنٹ گرفتار، اہم انکشافات سامنے آگئ

پولیس اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ’را‘ کے 2انتہائی خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی کورنگی حسن سردار کا کہنا ہے کہ کورنگی صنعتی ایریا پولیس اور حساس اداروں نے تکنیکی بنیادوں پر مشترکہ ٹارگٹڈ کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تربیت یافتہ 2 انتہائی ہائی پروفائل دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان سے ابتدائی تفتیش کے دوران اہم انکشافات سامنے آئے ہیں، ملزمان بیرون ملک سے ملنے والے ٹارگٹ کی ریکی کرتے اور تمام تفصیلات و تصاویر بیرون ملک بھیجتے تھے۔

ایس ایس پی حسن سردار نے بتایا کہ ملزمان کو مختلف غیر ملکی بینک اکاؤنٹس کے ذریعے لاکھوں روپے بھی موصول ہوچکے ہیں، ملزمان سے تفتیش جاری ہے جس میں مزید انکشافات متوقع ہیں۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے دو ہینڈ گرنیڈ، ایک 9 ایم ایم پستول اور گولیاں برآمد کی گئی ہیں، گرفتار دہشت گردوں کی شناخت خاور حسین ولد عبدالغنی اور جابر ولد مشتاق کے نام سے ہوئی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *