چینی کمپنی نے لاہور میں ٹیکسٹائل پارک کیلئے کیلئے100 ایکڑ اراضی حاصل کر لی
ایک نامور چینی ٹیکسٹائل کمپنی نے ابھرتے ہوئے اقتصادی مرکز لاہور میں ٹیکسٹائل پارک کے لیے خصوصی اقتصادی زون تیار کرنے کے مقصد کے تحت100 ایکڑ اراضی حاصل کی ہے۔ کمپنی مرکزی شاہراہ سے ٹیکسٹائل پارک کی مجوزہ جگہ تک 3 کلومیٹر تک رسائی سڑک مکمل کرنے کے بعد برآمد پر مبنی گارمنٹس فیکٹری کی تعمیر شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ چینی ٹیکسٹائل کمپنی کے ایک اہلکار نے بتایا کہ فیکٹری کا بنیادی ڈھانچہ 12 ماہ کے اندر تعمیر ہونے کی توقع ہے۔توقع ہے کہ گارمنٹس فیکٹری سے پاکستان کو 500 ملین امریکی ڈالر کا زرمبادلہ کمانے میں مدد ملے گی اور ہر سال 30,000 ملازمتیں پیدا ہوں گی۔
کمپنی اگلے تین سے پانچ سالوں میں 150 ملین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اگر منصوبہ بندی کے مطابق سب کچھ آگے بڑھتا ہے، تو اس سے معاون صنعتوں میں 100 ملین امریکی ڈالر کی اضافی سرمایہ کاری کی توقع ہے۔کمپنی اس پارک کو جنوبی ایشیا ء میں سب سے زیادہ جدید اور پائیدار ٹیکسٹائل انڈسٹری کی بنیاد بنانے کا ارادہ رکھتی ہے، جس میں پاکستانی ہم منصبوں کو چین کے پارک ڈیزائن کے تصور اور تعمیراتی معیارات کی نمائش کی جائے گی۔چینی کمپنی کے اہلکار نے بتایا کہ سپلائی چین کلسٹر کے قیام سے پاکستان کے لیبر سٹرکچر اور مینجمنٹ کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔