پی سی بی کا پی ایس ایل میں مزید 2 ٹیمیں شامل کرنے کافیصلہ
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے فرنچائزمالکان کا اجلاس ہوا جس میں پی ایس ایل 2025 کی ونڈوسے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس اجلاس میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل2026 میں مزید 2 ٹیمیں شامل کرنے کا منصوبہ پیش کیا، پی ایس ایل 2025 چھ ٹیموں کا آخری ایونٹ ہو گا۔
پی سی بی کا خیال ہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل اور آئی پی ایل کے اپریل/ مئی ونڈوز میں ایک ساتھ رہنے سے کھیل، کھلاڑیوں اور شائقین کو فائدہ اور پھلنے پھولنے کا موقع ملے گا۔
اس اجلاس میں پی سی بی اور فرنچائز مالکان کے درمیان ہر فرنچائز کے ایک ایک کھلاڑی کو براہ راست سائن کرنے کے آپشن پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔
اجلاس میں کہا گیا کہ پی سی بی پشاوراورکوئٹہ کو پی ایس ایل کے ممکنہ وینیوز کے طور پرغور کرے گا مگر ان دونوں شہروں کا ماحول سازگاراور معاون ہونے سے مشروط ہوگا.
اس موقع پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کہاکہ پشاور اور کوئٹہ کو 2024-25 کے سیزن میں ڈومیسٹک میچز دے کر پاکستان کرکٹ کیلنڈر میں واپس لانے کی خواہش رکھتے ہیں۔