پنجاب حکومت نے سکولوں سےمتعلق بڑا فیصلہ کر لیا
حکومت پنجاب کےسموگ اور ڈینگی کے تدارک کیلئے اقدامات، سرکاری و پرائیویٹ سکولوں میں زیرو پریڈ لازمی کردیاگیا۔
حکومت پنجاب نےسموگ اور ڈینگی کے تدارک کیلئے سرکاری و پرائیویٹ سکولوں میں زیرو پریڈ لازمی کردیا۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تمام ایجوکیشن اتھارٹیز کو مراسلہ جاری کردیا ہے ۔
سموگ اور ڈینگی سے آگاہی سے متعلق کلاس رومز میں بینرز اور پوسٹر لگائے جائیں گے۔زیرو پریڈ سے متعلق سو فیصد سرگرمیوں کی تصاویر محکمہ کو بھجوائی جائیں گی۔سکولوں میں پلے گراونڈز، ٹائلٹ، پانی کی ٹینکیوں اور چھتوں کی صفائی لازمی کرائی جائے گی۔احکامات پر عملدرآمد نہ کرنیوالے سکول سربراہان کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔