پاک سوزوکی کمپنی کراچی میں بائیو گیس پلانٹ لگانے کی خواہش مند،جاپانی وفد کراچی پہنچ گیا

پاک سوزوکی موٹرز کارپوریشن نے کراچی میں بائیو گیس پلانٹ لگانے کا ارادہ ظاہر کردیا جس کے لیے جاپان سے وفد کراچی پہنچ گیا۔تفصیلات کے مطابق پاک سوزوکی موٹرز کارپوریشن کے جاپان سے آئے وفد نے وفاقی وزیر صنعت و پیداوار سے ملاقات کی۔ وفد کی قیادت پاک سوزوکی موٹرز کارپوریشن کے عالمی نائب صدر مسٹر کینیچی آیوکاوا نے کی۔ سیکرٹری صنعت و پیداوار وسیم اجمل چوہدری نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ پاکستان سے سوزوکی سوئفٹ اور GS-150 موٹر سائیکل کی برآمد کے آغاز پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، آٹو سیکٹر کو پچھلی تین دہائیوں سے مراعات یافتہ نظام کے ذریعے سہولت فراہم کی گئی، آٹو سیکٹر کو اب ملک کے لیے برآمدی ریونیو میں نمایاں حصہ ڈالنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت الیکٹرک گاڑیوں کی مقامی مینوفیکچرنگ کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے، 43 کمپنیوں کو مقامی مینو فیکچرنگ الیکٹرک وہیکلز کے سرٹیفکیٹ جاری کیے ہیں، کمپنیاں پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری میں دلچسپی ظاہر کر رہی ہیں۔نائب صدر پاک سوزوکی نے کہا کہ ادارہ بہت جلد نئی گاڑیاں مارکیٹ میں متعارف کرائے گا، پاک سوزوکی موٹرز کراچی میں بائیو گیس پلانٹ لگانے کا ارادہ رکھتی ہے، حکومت پاک سوزوکی موٹرز کے کاروباری آپریشن اور توسیع میں سہولت فراہم کرے گی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *