پاکستان کے معروف سینئر اداکار طلعت حسین انتقال کرگئے

پاکستان کے معروف سینئر اداکار طلعت حسین انتقال کرگئے۔صدر کراچی آرٹس کونسل احمد شاہ کے مطابق طلعت حسین کافی عرصے سے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

آرٹس کونسل کے صدر احمد شاہ بات کرتے ہوئے طلعت حسین کی صاحبزادی نے والد کے انتقال کی تصدیق کی۔طلعت حسین بھارت کے شہر دہلی میں 1940 میں پیدا ہوئے تھے۔پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ افراد نے سینئر اداکار کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اداکارہ بشریٰ انصاری نے بھی انسٹاگرام پر اداکار کے انتقال کی خبر شیئر کی اور گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *