پاکستان کا متحدہ عرب امارات سے ایک ارب ڈالر قرض رول اوور کرانے کا فیصلہ
حکومت نے یو اے ای سے ایک ارب ڈالر قرض رول اوور کرانے کا فیصلہ کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے یو اے ای سے ایک ارب ڈالر قرض رول اوور کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ صدر متحدہ عرب امارات شیخ محمد بن زید بن النہیان کو خط لکھنے کیلئے وزارت خزانہ نے ورکنگ مکمل کرلی۔وزیراعظم شہباز شریف دورہ چین سے واپسی پر یو اے ای کو ایک ارب ڈالر قرض کو رول اوور کرنے کی درخواست کریں گے۔
واضح رہے کہ یو اے ای نے مجموعی طور پر 3ارب ڈالر مرکزی بینک میں ڈپازٹ کرائے ہوئے ہیں۔یو اے ای سے 2ارب ڈالر کا قرض جنوری میں ایک سال کیلئے رول اوور کرایا گیا تھا جبکہ ایک ارب ڈالر کو رول اوور کرنے کی اب درخواست کی جائیگی اور اس ایک ارب ڈالر کا میچورٹی ٹائم آئندہ ماہ کے دوران مکمل ہو جائے گا۔