پاکستان میں گیلانی خاندان کے 4 بھائیوں نے رکن اسمبلی بن کر نیا ریکارڈ قائم کردیا

پاکستان میں گیلانی خاندان کے 4 بھائیوں نے رکن اسمبلی بن کر نیا ریکارڈ قائم کردیا۔این اے 148 ملتان کے ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی کے امیدوار سید علی قاسم گیلانی کے کامیاب ہونے کے ساتھ ہی پاکستان کی تاریخ کا ایک اور منفرد ریکارڈ بھی قائم ہو گیا ہے، تین بھائی قومی اسمبلی میں اور چوتھا بھائی صوبائی اسمبلی کا ممبر بن گیا ہے۔

سید علی قاسم کے دو بھائی سید علی موسیٰ گیلانی اور سید عبدالقادر گیلانی قومی اسمبلی کے ممبر ہیں جب کہ ایک بھائی سید علی حیدر گیلانی پنجاب اسمبلی کے رکن ہیں، یوں یوسف رضاگیلانی خود سینیٹر اور ان کے چاروں بیٹے رکن قومی و پنجاب اسمبلی بن گئے ہیں۔چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی قاسم گیلانی نے این اے 148 کی نشست اپنے والد کی جانب سے استعفے کے بعد خالی ہونے پر دوبارہ حاصل کی ہے، پچھلی اسمبلی میں ایک موقع پر اس خاندان کا کوئی رکن موجود نہیں تھا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *