پاپ سٹار میڈونا کا مفت کانسرٹ دیکھنے 16 لاکھ افراد پہنچ گئے

برازیل میں امریکی پاپ سٹار میڈونا کی پرفارمنس نے شرکا کے دل جیت لئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق برازیل کے شہر ریوڈی جنیرو کے ساحل پر امریکی پاپ سٹار میڈونا کے کانسرٹ کا اہتمام کیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 65 سالہ امریکی پاپ سٹار نے ساحل پر 2 گھنٹے پرفارمنس دی۔انہوں نے اپنے کانسرٹ میںNothing Really Matters ، Like a Prayer اور Vogue جیسے مشہور گیت پیش کرکے حاضرین پر سحر طاری کیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ مفت کانسرٹ میں تقریباً 16 لاکھ افراد نے شرکت کی تھی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *