ٹی ٹونٹی ورلڈکپ،قومی ٹیم کے منفرد انداز میں اعلان نے شائقین کے دل جیت لیے

 ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے لئے قومی ٹیم کے منفرد انداز میں اعلان نے شائقین کے دل جیت لیے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے جمعہ کے روز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2024کے لئے اسکواڈ کا اعلان بالکل منفرد انداز میں کیا، جس پر شائقین بھی داد دیئے بغیر نہ رہے سکے۔پاکستان میں موجود تمام کمیونٹیز سے تعلق رکھنے والے افراد نے ٹیم کے ممبرز کی تصویر کے ہمراہ نام بتائے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی۔

قومی ٹیم کے 15رکنی ورلڈکپ اسکواڈ کی قیادت بابراعظم کررہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں صائم ایوب، محمد رضوان، فخرزمان، اعظم خان، عثمان خان، افتخار احمد، عماد وسیم، شاہین شاہ آفریدی، شاداب خان، محمد عامر، عباس آفریدی، نسیم شاہ، حارث رف اور ابرار احمد شامل ہیں۔قبل ازیں نیوزی لینڈ ٹیم نے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ اسکواڈ کا اعلان دو بچوں انگس اور ماٹلڈا نے پریس کانفرنس کرکے کیا تھا، جس دنیا بھر کے شائقین کو حیرت زدہ کردیا تھا، یہ کرکٹ کی تاریخ کا انوکھا اور نرالہ واقعہ تھا جسے خوب سراہا گیا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *