ویرات کوہلی کی کارکردگی پر تنقید کرنے پر قتل کی دھمکیاں ملیں،سائمن ڈول کا انکشاف

نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر و کمنٹیٹر سائمن ڈول نے انکشاف کیا ہے کہ ویرات کوہلی پر تنقید کی تو قتل کرنے کی دھمکیاں دی گئیں۔سائمن ڈول نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ میں نے آئی پی ایل 2024ء کے ایڈیشن کے آغاز میں ویرات کوہلی کے اسٹرائیک ریٹ پر تنقید کی تھی جس کے بعد اْنہوں نے اچھی کارکردگی دکھائی اور ٹورنامنٹ کے اختتام پر ان کا اسٹرائیک ریٹ 154.70 تھا۔

انہوں نے کہا کہ میں ویرات کوہلی کی اچھی کارکردگی کی بہت تعریف بھی کرتا ہوں تاہم اگر کہیں مجھے کچھ کمی نظر آئی اور میں نے تھوڑی تنقید کردی تو مجھے قتل کی دھمکیاں تک ملنے لگیں جو کہ بہت شرم کی بات ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *