وفاقی دارالحکومت میں نان اورروٹی کی پرانی قیمتیں بحال
وفاقی دارالحکومت میں نان اورروٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق صدر نان بائی ایسوسی ایشن سجاد احمد نے ڈپٹی کمشنر کا نوٹیفکیشن چیلنج کیا تھا،جسٹس طارق محمود نے نان بائی ایسوسی ایشن کے صدر کی درخواست پر سماعت کی، درخواستگزار وکیل عمر اعجاز گیلانی کے معاون عدالت پیش ہوئے،ڈسٹرکٹ انتظامیہ کے نمائندے بھی عدالت کے روبرو پیش ہوئے،اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو نوٹیفکیشن واپسی سے متعلق آگاہ کر دیا، ضلعی انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن واپس لیے جانے پردرخواست نمٹا دی گئی،
یاد رہے کہ ضلعی انتظامیہ نے اسلام آباد میں 16 روپے میں روٹی دینے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا،نوٹیفکیشن واپس ہونے پروفاقی دارالحکومت میں نان اور روٹی کی پرانی قیمتیں بحال ہو گئیں۔