وفاقی تعلیمی اداروں کی خواتین اساتذہ اور طالبات کے لیے مفت سفری سہولت کا اعلان
وفاقی وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت نے وفاقی تعلیمی اداروں کی طالبات اور خواتین اساتذہ کے ٹرانسپورٹ کے مسئلے کو حل کرنے کے لیےاہم قدم اٹھاتے ہوئے 20 بسیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے ۔
سیکرٹری تعلیم نے بتایا کہ طالبات اور خواتین اساتذہ بسوں میں مفت سفر کر سکیں گی، سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے طالبات اور اساتذہ کو سہولت میسر ہو گی۔ یہ اقدام ڈ-راپ آؤٹ شرح کو دیکھتے ہوئے کیا جا رہا ہے۔ خواتین اساتذہ اور بچیوں کے لیے مخصوص بسوں کو گلابی رنگ دیا جائے گا۔
سیکرٹری تعلیم کے مطابق 385 میں سے 30 فیصد بسیں ناقابل استعمال ہونے کے باعث کھڑی ہیں، یہ بسیں بجٹ اور ڈرائیوروں کی کمی اور بروقت مرمت نہ ہونے کی وجہ سے استعمال نہیں کی جا رہی ہیں۔