وزیر نجکاری علیم خان کی پی آئی اے کی بولی براہ راست نشر کروانے کی یقین دہانی

وفاقی وزیر برائے نجکاری عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ پی آئی اے کی بولی براہ راست نشر کرنے کی یقین دہانی کراتے ہیں۔

سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر نجکاری علیم خان نے کہا کہ پی آئی اے کی تباہی میں سب نے حصہ ڈالا، پی آئی اے کی نجکاری نہ کی جائے تو کیا کیا جائے؟ پی آئی اے اس طرح نہیں چل سکتی، اب پی آئی اے کو 100,100 ارب روپے دینے کی گنجائش نہیں، پی آئی اے بند ہوئی تو ملازمین کا کیا بنے گا؟ ملازمین کی شرائط میں یہ شامل ہے کہ وہ ملازمین کو تین سال تک رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کا 830 ارب کا خسارہ ہے اور اس وقت صرف 18 طیارے چل رہے ہیں، ہمارے پاس زیادہ ملازمین نہیں، مزید طیارے بنائے جائیں تو یہ ملازمین زیادہ نہیں ہوں گے۔

وزیر نجکاری نے کہا کہ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ جس دن پی آئی اے کی بولی ہوگی اس دن براہ راست نشر کیا جائے گا، ہم 50 فیصد شیئرز فلوٹنگ کر رہے ہیں، اس لیے یہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ہے، میں بھی اپنے اثاثے بچانا چاہتا ہوں۔

علیم خان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کا کام کاروبار کرنا نہیں سہولت فراہم کرنا ہے، حکومت کاروبار کرتی ہے تو پی آئی اے کے ساتھ یہی ہوا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *