وزیراعظم نے آئندہ بجٹ کیلئے ایف بی آر کی 2اہم ٹیکس تجاویز مسترد کر دیں

وزیراعظم شہباز شریف نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کے لئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی 2اہم ٹیکس تجاویز مسترد کر دیں۔ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے مختلف اشیا ء پر سیلز ٹیکس 18سے 19فیصد جبکہ پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس 18فیصد تک لگانے کی تجویز دی تھی۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے دونوں ٹیکس تجاویز سے اربوں روپے ٹیکس جمع کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔وزیراعظم شہباز شریف نے ایف بی آر کی تجاویز کو رد کر دیا اور چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو متبادل تجاویز تیار رنے کی ہدایت کر دی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کو حالیہ مذاکرات میں پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس لگانے کی تجاویز دی تھی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *